Jameel Mazhari's Photo'

جمیلؔ مظہری

1904 - 1979 | کولکاتا, ہندوستان

ممتاز قبل از جدید شاعر۔ اپنے غیر روایتی خیالات کے لئے معروف

ممتاز قبل از جدید شاعر۔ اپنے غیر روایتی خیالات کے لئے معروف

تخلص : 'جمیل'

اصلی نام : میر کاظم علی

پیدائش : 02 Sep 1904 | موتیہاری, ہندوستان

وفات : 23 Jul 1979

Relatives : احسان دربھنگوی (شاگرد), امیر رضا مظہری (بھائی), وحشتؔ رضا علی کلکتوی (استاد)

LCCN :n85211970

ہم محبت کا سبق بھول گئے

تیری آنکھوں نے پڑھایا کیا ہے

نام سید کاظم علی، جمیل تخلص ۔ ۲؍ستمبر ۱۹۰۴ء کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ وطن حسن پورہ ضلع سارن (بہار) تھا۔ کلکتہ یونیورسٹی سے ۱۹۳۱ء میں فارسی میں ایم اے کیا اور روزنانہ ’عصرجدید‘ کلکتہ میں کالم لکھ کر ادبی زندگی کا آغاز کیا۔ وحشت کلکتوی سے تلمذ حاصل تھا۔ ۱۹۴۶ء میں صوبہ بہار کے افسر اطلاعات کے عہدے پر مامور ہوئے۔۱۹۵۰ء میں پٹنہ یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ سیاست میں حصہ لینے پر ۱۹۴۲ء میں جیل گئے۔ اپنی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند سے ’’غالب ادبی ایوارڈ‘‘ حاصل کیا۔ ۲۳؍جولائی ۱۹۷۹ء کو انتقال کرگئے۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’عرفان جمیل‘، ’فکرجمیل‘، ’نقش جمیل‘، ’وجدان جمیل‘۔ نظم ،غزل، گیت ،رباعیات، قطعات اور مراثی میں طبع آزمائی کی۔ شاد عظیم آبادی اور یگانہ چنگیزی کے بعد بہار کے ممتاز ترین شعرا میں جمیل مظہری کا شمار ہوتا ہے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:377