Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Jawed Humayun's Photo'

جاوید ہمایوں

1972 | کولکاتا, انڈیا

معروف شاعر، ادیب اور مرتب

معروف شاعر، ادیب اور مرتب

جاوید ہمایوں کا تعارف

اصلی نام : شاہ محمد جاوید ہمایوں قمر

پیدائش : 30 Sep 1972 | نالندہ, بہار

جاوید ہمایوں کی ولادت 30 ستمبر 1972ء کو رمضان پور بلاک : بربیگھا، ضلع : شیخ پورہ/ نالندہ، بہار میں ہوئی۔ ان کا اصل نام شاہ محمد جاوید ہمایوں قمر جب کہ سرکار ی نام ایم جاوید قمر ہے۔ شاہ محمد اسحاق ہمایوں ان کے والد کا نام ہے۔ انھوں نے انگریزی میں ایم اے کیا لیکن چونکہ ان کے اجداد نے اردو کے ساتھ فارسی اور عربی تعلیم کی حصولیابی کو بھی اہمیت دی تھی نتیجتاً ان زبانوں کی طرف بھی جاوید ہمایوں کو رجحان ابتدا سے ہی رہا۔ انھوں نے ایک کتاب ”حرف حرف تلاش“ 2008ء میں ترتیب دی تھی۔ یہ کتاب علقمہ شبلی کے مضامین کا انتخاب ہے۔ واضح ہو کہ اردو کے ممتاز شاعر، مضمون نگار اور بچوں کے ادیب علقمہ شبلی رشتے میں جاوید ہمایوں کے خالو تھے۔ 2020ء میں جاوید ہمایوں  کا شعری مجموعہ بنام ”چراغِ گمشدہ“ منظرِ عام پر آیا جب کہ نظموں کا مجموعہ ”شہرِ دلِ ویراں“ زیرِ ترتیب ہے۔

شعری مجموعہ ”چراغِ گمشدہ“ پر اہم ناقد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی کے پروفیسر کوثر مظہری کی درج ذیل رائے ملاحظہ فرمائیں۔

”چراغِ گم شدہ میں خواب کی تعبیر روشن تھی
اسی سے عشق نامے کی ہر ایک تحریر روشن تھی

 یہ ہیں جاوید ہمایوں جن کا شعری وظیفہ اسی ایک شعر سے روشن ہوجاتا ہے۔ ”چراغِ گمشدہ“ ماضی کی اتھاہ گہرائیوں میں پہنچادیتا ہے اور پھر یہ کہ عشق نامے کی تحریر کو اسی ”چراغِ گمشدہ“ کی شعاعوں نے تابندہ کر رکھا ہے۔ ” چراغِ گمشدہ“ میں خواب کی تعبیر کا روشن ہونا ایک داستانی اور اسطوری فضا تعمیر کرتا ہے۔ یہی وہ شعری وظیفہ اور تخلیقی ہنر مندی ہے جس سے کسی بھی شاعر کے اسلوب میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ بات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ جاوید ہمایوں کی شاعری میں ”چراغ“ ایک طرح سے کلیدی لفظ ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ چراغ اور اس کے متعلقات وافتراقات بھی ساتھ ساتھ ملتے ہیں۔ جیسے شمع، روشنی، رات، شب، فروزاں، طاق ، طاقچے، صبح وغیرہ۔ یہ الفاظ بطور استعارہ، بطور علامت، بطور کنایہ یا پھر بطور لغوی معنی کے استعمال ہوئے ہیں۔ فنکار ایک ہی لفظ کو مختلف سطحوں پر مختلف معانی میں استعمال کرتا ہے۔“


موضوعات

Recitation

بولیے