کرن بیدی کے اشعار
ہر ایک شخص میں اس کو تلاشتا ہوں میں
وہ مجھ کو اپنا طلبگار کر کے چھوڑ گیا
سب بیچنے میں ہی لگے ہیں کچھ نہ کچھ یہاں
دنیا دکھائی دیتی ہے بازار کی طرح
مجھ کو لگا وہ سن رہا ہے غور سے مگر
بیٹھا ہوا تھا سامنے دیوار کی طرح
ہم سے پہلے بھی تھے اس راہ پہ چلنے والے
اب یہی سوچ کے رکتے ہیں یہاں دوسرے لوگ
جدا ہو کے تو ہم مرے ہی نہیں
کہاں ہم کو مر کر جدا ہونا تھا
ہر ایک شخص میں اس کو تلاشتا ہوں میں
وہ مجھ کو اپنا طلب گار کر کے چھوڑ گیا
کلہاڑی پیر پہ اپنے ہی مار لیتے ہیں
شجر کو کاٹ کے سایا تلاش کرتے ہیں