کاشف اورا کا تعارف
محمد کاشف، قلمی نام کاشف اورا، ضلع جھنگ (پنجاب، پاکستان) کے گاؤں شیہانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے حاصل کی، جبکہ میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول ماڑی شاہ سخیرہ سے نمایاں کامیابی اور پہلی پوزیشن کے ساتھ مکمل کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آدھی وال، جھنگ سے انٹرمیڈیٹ اور بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے انگریزی لسانیات میں ماسٹرز کی ڈگری یونیورسٹی پوزیشن کے ساتھ حاصل کی۔ پیشہ ورانہ طور پر تدریس سے وابستہ ہیں اور اس وقت گورنمنٹ گریجویٹ کالج سرگودھا روڈ، فیصل آباد میں بطور لیکچرر انگریزی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کاشف اورا اردو شاعری سے گہرا شغف رکھتے ہیں اور مختلف اصنافِ سخن میں اظہارِ خیال کرتے ہیں۔