کاظم رضوی کا تعارف
پیدائش : 07 Jan 2003 | گوتم بدھ نگر, اتر پردیش
کاظم رضوی 7 جنوری، 2003 کو گوتم بدھ نگر، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی ایس سی میں داخلہ لے لیا۔ جہاں وہ شاعری تو خوب دل لگا کر ہی رہے ہیں، ساتھ ہی ڈرامہ کلب میں تھیٹر کی باریکیاں بھی دھیان سے سیکھ رہے ہیں۔
کاظم رضوی ایک ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر ہیں۔ وہ اپنی شاعری میں معاصر مسائل، محبت، درد اور جذبات کی گہری تفہیم کو ظاہر کرتے ہیں۔ کاظم کی شاعری میں نہ صرف نئے پن کی جھلک ملتی ہے، بلکہ وہ اردو ادب کی روایتی مٹھاس کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔ ان کی غزلیں سادہ، پر اثر اور دل کو چھو جانے والی ہوتی ہیں۔ وہ اپنی شاعری کے ذریعے نہ صرف ذاتی تجربات کو بیان کرتے ہیں بلکہ کائناتی مسائل پر بھی اپنی گہری نظر رکھتے ہیں۔