خان محمد عاطف کا تعارف
پروفیسر خان محمد عاطف ایک عرصہ تک درس وتدریس سے وابستہ رہے۔ انہیں اردو عربی اور فارسی کے علاوہ انگریزی زبانوں پر گویا دسترس حاصل تھا۔ 1977 میں ضلع بہرائچ سے ممبر اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔ کہا جاسکتا ہے کہ سیاست پر ان کی مضبوط گرفت تھی۔ نصف درجن سے زائد کتابیں انہوں نے تصنیف کی ہیں جن میں فارسی زبان میں انہوں نے ایک اپنا حلقہ بنایا ہے۔ تحقیق و تنقید کے علاوہ فارسی ادب سے بھی خاصہ شغف رہا ہے اور تخلیقی ادب میں ان کا نام نمایاں ہے۔ ان کی پیدائش 1942 میں ہوئی 1974 میں وہ شعبہ فارسی میں لکچرار مقرر ہوئے۔