Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mohammad Afzal Khan's Photo'

محمد افضل خان

1993 | علی گڑہ, انڈیا

نئی نسل کے نمود پذیر شاعروں میں شمار

نئی نسل کے نمود پذیر شاعروں میں شمار

محمد افضل خان کا تعارف

پیدائش : 02 Jul 1993 | بدایوں, اتر پردیش

محمد افضل خان کا تعلق ککرالہ، ضلع بدایوں (اتر پردیش) سے ہے، جہاں وہ 2 جولائی 1993 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم فلاح عام انٹر کالج، ککرالہ سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے کیرالا کا رخ کیا۔ جامعہ اسلامیہ شانتاپرم میں عربی، انگریزی اور اسلامی شریعت کی تعلیم حاصل کی، جبکہ این آئی او ایس کے ذریعے انٹرمیڈیٹ اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے بی اے مکمل کیا۔
کیرالا میں ادارہ ادب اسلامی کی سرگرمیوں نے ان کے شعری ذوق کو جِلا بخشی۔ بعد ازاں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، جہاں کے علمی و ادبی ماحول سے بھرپور استفادہ کیا۔ اردو میں ماسٹرز کے بعد اے ایم یو سے معروف شاعر پروفیسر سید سراج الدین اجملی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔
فی الحال، محمد افضل خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز فاصلاتی نظام تعلیم میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے