Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mohammad Hasnain Parwez's Photo'

محمد حسنین پرویز

1997 | گجرات, پاکستان

محمد حسنین پرویز کا تعارف

پیدائش : 22 Jul 1997 | گجرات, پنجاب

محمد حسنین پرویز 22؍ جولائی 1997ءکو ضلع گجرات (پاکستان) کے گاؤں سمرالہ شریف میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اردو ادب میں ایم اے کی تکمیل کے بعد تخلیقی اظہار کو اپنا حوالہ بنایا۔ اُن کی رگوں میں گویا خون کے بجائے شاعری کا جنون دوڑتا ہے۔ مطالعے کا یہ عالم ہے کہ دنیا کے کسی بھی معروف شاعر کا ذکر آ جائے، اُن کی کتاب حسنین کے ذاتی ذخیرۂ کتب میں ضرور موجود پائی جائے گی۔

ادبی منظرنامے پر مختصر وقت میں اپنی شناخت قائم کرنے والے حسنین نہ صرف خود تخلیقِ سخن سے وابستہ ہیں بلکہ دوسرے شعرا کے کلام کو اپنی دلآویز آواز میں پڑھ کر فروغِ ادب میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُن کی یہ کاوش متعدد شعرا کی جانب سے سراہا جانا اور اُن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جانا، اس بات کا مظہر ہے کہ وہ صرف ایک قاری یا سامع نہیں بلکہ اردو ادب کے ایک سرگرم، سنجیدہ اور مخلص نمائندہ ہیں۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے