نوشاد عالم کا تعارف
ڈاکٹر نوشاد عالم اردو کے محقق، مترجم اور ادیب ہیں۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے شعبۂ اکیڈمی آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ آف اردو میڈیم ٹیچرز (APDUMT) میں بطور مترجم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اردو زبان و ادب سے گہری وابستگی کے باعث وہ تدریسی، تحقیقی اور ترجمے کے میدان میں سرگرم ہیں۔ ان کی متعدد ادبی و تنقیدی تحریریں اور کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ وہ اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کے علمی و ادبی سرمایے کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔