aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rahul Jha's Photo'

راہل جھا

1991 | دلی, انڈیا

دربنگھہ کے ایک ادبی خاندان میں پیدائش ۔ اردو اور میتھلی کے نوجوان شاعر

دربنگھہ کے ایک ادبی خاندان میں پیدائش ۔ اردو اور میتھلی کے نوجوان شاعر

راہل جھا کا تعارف

اصلی نام : Rahul Kumar Jha

پیدائش : 13 Feb 1991 | دربھنگہ, بہار

راہل جھا 13 فروری 1991 میں صوبہ بہار کے شہر دربھنگہ میں مشہور میتھلی شاعر ہریش چندر 'ہریت' کے گھر میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ونایکا مشنزیونیورسٹی سے 2012 میں الیکٹرانکس میں B.Tech  کیا ہے اور اس وقت IGNOU سے ہندی ادب میں ایم اے کر رہے ہیں۔ 
 ان کو بچپن سے ہی ادب سے گہری دلچسپی تھی اس لئے بہت چھوٹی عمرمیں ہی نظم لکھنا شروع کردی اور 13 سال کی عمر میں ہی اسٹیج پر جانے لگے۔ 
اسکول کے زمانے سے وہ علوم اور زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے اس لئے بہت  جلد ہی انہوں نے  انگریزی، پنجابی، تامل، ملیالم اور اردو سیکھ لی۔
اردو کے ساتھ ساتھ راہل میتھلی اور ہندی میں بھی نظمیں اور گانے لکھتے رہے ہیں۔ ان کی میتھلی نظمیں اور گیت مختلف معروف میتھلی رسالوں کا حصہ رہے ہیں جن میں "کاویانجلی"، "متھلا ٹائمز" "سمے - سال" اور "پوروتر میتھل" شامل ہیں۔ 
وہ  میتھلی کے عظیم کوی ودیا پتی کے میتھلی گیتوں کا ہندی اور انگریزی میں منظوم ترجمہ کر رہے ہیں اور اس سیریزکی پہلی کتاب میں 72 گیتوں کا ترجمہ شامل ہے۔
 ان کا ایک شعری مجموعہ جس میں 100 سے زائد غزلیں شامل ہیں زیر طبع ہے۔ 
راہل جھا اس وقت ہندوستان کی ادبی اور تہذیبی تنظیم ریختہ میں مصروف کار ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے