راسخ عرفانی کا تعارف
نام عبدالواحد اور تخلص راسخ تھا۔ ۱۲؍دسمبر ۱۹۱۲ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ تجارت کے پیشے سے وابستہ تھے۔۱۳؍فروری۱۹۹۰ء کو گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے۔ ان کی چند تصانیف کے نام یہ ہیں:’’خلش خار‘‘، ’’محفل امکاں‘‘،’’حسن کلام‘‘، ’’رنگ تغزل‘‘، ’’غبار ماہ‘‘، ’’رموز حیات‘‘، ’’جوئے شیر‘‘، ’’ارمغان حرم‘‘، ’’ہواؤں کے بھنور‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:43