سیف علی 8 اگست 1998 کو شورکوٹ کینٹ، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ اُن کا آبائی تعلق ساہیوال کے نواحی قصبے کسووال سے ہے۔ دورانِ تعلیم وہ گورنمنٹ کالج ساہیوال کے ادبی مجلے کے مدیر رہے، بعدازاں گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے معروف ادبی مجلے ’’فاران‘‘ کی ادارت سنبھالی۔ اس وقت وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ممتاز ادبی جریدے ’’راوی‘‘ کے شریک مدیر ہیں۔ غزل، نظم، نثری نظم اور عشرہ اُن کی تخلیقی شناخت کا حصہ ہیں۔