ثاقب مزید کا تعارف
وقت بے وقت بڑی دور چلا جاتا ہوں
چند ٹوٹے ہوئے خوابوں کا سہارا لے کر
ساقبؔ مزیداصل نام محمد ساقب، 28 مئی 1999 کو اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پیدا ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے مکھن لال چترویدی نیشنل یونیورسٹی، بھوپال سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ماہر ملٹی میڈیا صحافی ہیں اور میڈیا کی دنیا میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ادب اور شاعری سے فطری لگاؤ رکھنے والے ساقبؔ مزید نے کم عمری ہی میں شعر کہنا شروع کر دیا تھا۔ وہ روایت اور جدید حسیت کے امتزاج کے ساتھ اشعار کہتے ہیں اور ان کے کلام میں زندگی کے تلخ و شیریں تجربات، وقت کی بے ثباتی اور خوابوں کی شکست و ریخت کی گونج سنائی دیتی ہے۔