Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sarfraz Nawaz's Photo'

سرفراز نواز

1977 | اعظم گڑہ, انڈیا

سرفراز نواز کا تعارف

پیدائش : 10 Nov 1977 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

رشتہ داروں : اظہر نواز (بھائی)

آئینہ چپکے سے منظر وہ چرا لیتا ہے

تو سجاتا ہے بدن جب کبھی عریانی سے

سرفراز نواز 10 نومبر 1977 کو یوپی کے ادبی شہر اعظم گڑھ کے انجان شہید میں پیدا ہوئے۔ فی الحال آپ شعبہ درس تدریس سے وابستہ ہیں اور شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ میں بطور ایسوسیئیٹ پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ابتدائی تعلیم گاؤں کے مدرسے  دار العلوم حسین آباد انجان شہید سے حاصل کی۔ انٹر میڈیٹ شبلی انٹر کالج اعظم گڑھ اور بی اے شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ سے مکمل کیا۔ ایم اے انگریزی گورکھپور یونیورسٹی سے کیا اور دوران ملازمت ٹیچر فیلوشپ کے تحت جامعہ ملیہ اسلامیہ  سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

گھر کا ماحول ادبی تھا۔ والدہ عربی زبان کی استانی تھیں اور والد صاحب استاد کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔اس لیے اس ادبی ماحول میں شاعری کی طرف رغبت فطری تھی. 
سرفراز نواز کی شاعری میں روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کی غزلیات میں تخیل کی رنگا رنگی اور تنوع پسندی ہے۔ آپ کا اسلوب بیان اور دائرۂ فکر وسعت پذیر ہے۔ فکری انفرادیت اور حساسیت ان کی شاعری کے اہم اوصاف ہیں۔

جہاں تک آپ کی تصانیف کا تعلق ہے آپ کی دو کتابیں نوائے مغرب (چند مشہور انگریزی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ) اور ''اس چھوٹے سے لمحے میں '' (نظمیں) کے نام سے منظر عام پر آ چکیں ہیں  جن میں سے آپ کی نظموں کا مجموعہ ''اس چھوٹے سے لمحے میں '' اردو اکیڈمی اُتر پردیش سے  انعام یافتہ ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے