Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shahzad Niaz's Photo'

شہزاد نیاز

1974 | کراچی, پاکستان

شہزاد نیاز کا تعارف

پیدائش : 11 Mar 1974 | بہاول پور, پنجاب

شہزاد نیاز ،11 مارچ 1974ء کو بہاول پور (پنجاب) پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کی ڈگری  بہاولپور سے حاصل کی اور ایم۔اے کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا۔ اردو زبان کے ساتھ ساتھ سرائیکی، اردو، انگریزی، جاپانی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ جاپانی زبان دانی کی تین سال تعلیم حاصل کی ہے۔ جاپانی زبان سے اسی تعلق و وابستگی کے باعث مشق سخن کا آغاز ہائیکو نگاری سے کیا۔ اس کے علاوہ نامور جاپانی شعراء کرام کی ہائیکو اور واکا شاعری کے منظوم اردو تراجم بھی کئے ہیں۔ سال 2006ء سے تا حال متواتر قونصل خانہ جاپان،کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونےوالے سالانہ اردو ہائیکو مشاعروں میں اپنی طبع زاد اردو ہائیکو اور جاپانی ہائیکو کے منظوم اردو تراجم پیش کرتے آرہے ہیں ۔ طبع زاد اردو ہائیکو اور جاپانی ہائیکو کے منظوم اردو تراجم پر مبنی ان کا پہلا ہائیکو مجموعہ سال 2016ء میں شائع ہوا۔ دوسرا ہائیکو مجموعہ زیرِ ترتیب ہے۔ حال ہی میں نظم و غزل کی مشقِ سخن شروع کی اور نظم و غزل کے مشاعروں میں حصہ لینا شروع کیاہے۔   

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے