Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shamim Danish's Photo'

شمیم دانش

شمیم دانش کا تعارف

پیدائش :ممبئی, مہاراشٹر

شمیم دانش صاحب 9 مئی 1982کو اپنے ننھیال قصبہ بھیسولی ضلع فتحپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی گاؤں غوثپور نٹرّا ضلع اناؤ یوپی ہے۔ آپ کے والد کا نام ظہور خاں ہے۔ 
آپ  10سال کی عمر میں ہی ممبئی آ گئے  تھے۔ کافی عرصہ یہاں رہنے کے بعد ممبئی کی تیز رفتار زندگی سے تنگ آ کر کانپور کی ادبی فضا میں باقی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
 مگر کچھ وجوہات کی بنا پر دوبارہ ممبئی واپس لوٹ آٗئے۔ تا حال ممبئی میں ہی مقیم ہیں۔ 
شمیم دانش نے اپنے شعری سفر   کا آغاز 1995 سے کیا۔ 
ان کے یہاں ذہن کو معطر کر دینے والی شاعری ہے اور صحت فن  بھی۔
آپ عروضی معلومات بھی خوب رکھتے ہیں اور زحافات کے تغیر و تبدل کی حقیقت سے بھی واقف ہیں۔ مشکل اور نا ہموار بحروں  میں آسانی سے  شعر کہتے ہیں ۔ غزل کے علاوہ گیت دوہے اور رباعی تاریخی قطعات میں بھی طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں۔ نقد و تبصرہ میں بھی اپنے جوہر دکھاتے رہتے ہیں۔ یہ امتزاج آج کے شعراء میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اکثر آل انڈیا مشاعرے میں بھی اپنے کلام خوشبو بکھیرتے رہتے ہیں۔ ممبئی کے آکاش وانی ریڈیو سے کئی بار پروگرام پیش کر چکے ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ ’نقش محراب‘ زیر اشاعت ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے