Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sidra Sahar Imran's Photo'

سدرہ سحر عمران

1986 | کراچی, پاکستان

سدرہ سحر عمران کا تعارف

تخلص : 'سحر'

پیدائش : 08 Aug 1986 | کراچی, سندھ

اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سے

ہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی

سدرہ سحر عمران شاعرہ افسانہ وناول نگار ہیں۔ کالم اور ٹی وی کے لئے ڈراموں کے اسکرپٹ لکھتی ہیں۔ کئ میڈیا ہاوسس سے منسلک رہی ہیں۔ ایک روایتی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اورکراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔

سدرہ کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ’’ہم گناہ کا استعارہ ہیں‘‘ اور ’’موت کی ریہرسل‘‘(نظموں کے مجموعے)۔ ایک ناول اورایک افسانوں کا مجموعہ ہے۔  ایک کتاب ’’نقش قلم‘‘ کے نام سے آئی تھی اس میں کافی تعداد میں اصلاحی، سماجی، تحقیقی اورعلمی مضامین شامل ہیں۔ ان کی شاعری میں سماجی مسائل اور احتجاج نمایاں ہیں۔ اور ان کی نظمیں انگریزی، ہندی، پشتو، سندھی، بلوچی، اور ہندی زبان میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے