aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Syed Aabid Ali Aabid's Photo'

سید عابد علی عابد

1906 - 1971 | لاہور, پاکستان

ممتازترین پاکستانی نقادوں میں شامل

ممتازترین پاکستانی نقادوں میں شامل

سید عابد علی عابد کا تعارف

تخلص : 'عابدؔ'

اصلی نام : سید عابد علی عابد

پیدائش : 17 Sep 1906 | ڈیرہ اسمٰعیل خان, خیبر پختنخوا

وفات : 20 Jan 1971 | لاہور, پنجاب

رشتہ داروں : شبنم شکیل (بیٹی)

آج آیا ہے اپنا دھیان ہمیں

آج دل کے نگر سے گزرے ہیں

اردو میں جن لوگوں نے ایک وسیع تر ادبی ، سماجی اور تہذیبی آگہی کےساتھ تنقید لکھی ہے ان میں ایک نام عابد علی عابد کا بھی ہے۔ عابد علی عابد اردو کے ساتھ فارسی اور انگریزی زبان وادبیات کے واقف کاروں میں بھی تھے اسی وجہ سے ان کا تنقیدی ڈسکورس ان کے عہد میں لکھی جانے والی روایتی تنقید سے بہت مختلف نظر آتا ہے۔

عابد علی عابد نے شاعری بھی کی ۔ ان کے کئی شعری مجموعے بھی شائع ہوئے لیکن ان کی تنقید ان کی تخلیقی کارگزاریوں پر حاوی رہی۔  عابد علی عابد 17 ستمبر 1906 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد فوج میں ملازم تھے ۔ لاہور سے ایل ایل بی تعلیم حاصل کی اور گجراب میں وکالت کرنے لگے لیکن ان کا علمی اور ادبی ذوق انہیں لاہور کھینچ لایا ۔ پنجاب یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا اور دیال سنگھ کالج لاہور میں فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 20  جنوری 1971 کو لاہور میں انتقال ہوا۔ عابد علی عابد کی تصانیف کے نام یہ ہیں : اصول انتقاد ، ادب کے اسلوب ، شمع ، ید بیضا ، سہاگ ، تلمیحات اقبال ، طلسمات ، میں کبھ غزل نہ کہتا ، بریشم عود ، انتقاد ۔ وغیرہ ۔ 

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے