Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Vishal Khullar's Photo'

وشال کھلر

1980 | لدھیانہ, انڈیا

وشال کھلر کے اشعار

906
Favorite

باعتبار

میرے دکھ کی دوا بھی رکھتا ہے

خود کو مجھ سے جدا بھی رکھتا ہے

وہ جسم روح خلا آسمان ہے کیا ہے

کہ رنگ کوئی ہو اس سے جدا نہیں ملتا

آگ دریا کو اشاروں سے لگانے والا

اب کے روٹھا ہے بہت مجھ کو منانے والا

گرنتھ اک پریم کا پڑھا مجھ کو

اور کتابوں کا گیان رہنے دے

دل جو اب شور کرتا رہتا ہے

کس قدر بے زبان تھا پہلے

اسے تم چاند سے تشبیہ دینا

کہ اس کے ہاتھ میں خنجر کھلا تھا

میں انساں تھا خدا ہونے سے پہلے

انا الحق کی انا ہونے سے پہلے

اسی کے شعر سبھی اور اسی کے افسانے

اسی کی پیاس کا بادل گھٹا میں آیا ہے

دیوار و در سا چاہیے دیوار و در مجھے

دیوانگی میں یاد نہیں اپنا گھر مجھے

لطف منزل حوصلوں سے آ لگا تھا گام گام

تو سفر میں ساتھ تھا تو راستہ اچھا لگا

اسیر زلف کو شاید یہیں رہائی ہے

پکارتا ہوں جسے وہ صدا میں آیا ہے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے