ذہیب اعظمی کا تعارف
ذہیب اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ سے ہے۔ ان کی پیدائش مئی 1998 میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جیوتی نکیتن اسکول، آئی سی ایس ای بورڈ، اعظم گڑھ سے حاصل کی، جبکہ بی ٹیک ال فلاح یونیورسٹی، فرید آباد اور ایم ٹیک نوئیڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی، نوئیڈا سے مکمل کیا۔
ذہیب اعظمی ایک پیشہ ور سافٹ ویئر انجینئر ہیں، مگر اردو ادب اور شاعری سے ان کی گہری وابستگی ہے۔ ان کے والد، محمد طاہر، شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ میں اردو شعبے کے صدر ہیں، جس کے باعث ذہیب کا ادبی ذوق ابتدا ہی سے نکھرتا رہا۔ انہوں نے 22 سال کی عمر میں اردو شاعری کا آغاز کیا۔ ان کی تخلیقات میں علامہ اقبال اور مرزا غالب کے اثرات نمایاں ہیں، جن کے مطالعے نے ان کے فکری و شعری سفر کو جلا بخشی۔
ان کی شاعری اردو زبان کی لطافت، حسن اور گہرائی کو منفرد انداز میں پیش کرتی ہے، اور ان کے اشعار اہلِ ذوق میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔