Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Zubair Ali Tabish's Photo'

زبیر علی تابش

1987 | جلگاؤں, انڈیا

زبیر علی تابش کا تعارف

اصلی نام : زبیر علی تابش

پیدائش : 27 Aug 1987 | نندربار, مہاراشٹر

آئنہ کب بناؤ گے مجھ کو

مجھ سے کس دن ملاؤ گے مجھ کو

زبیر علی تابش کی پیدائش مہاراشٹر کے مضافاتی علاقے نگر دیولہ میں ہوئی ۔ زبیر کو بچپن سے ہی شعر و شاعری کا شغف تھا ۔ اور ابتدائی دنوں سے ہی اپنے احساسات کو الفاظ میں ڈھالنے لگے تھے ۔ ادبی مطالعہ اور مشاہدے سے ان کے فن میں پختگی آتی گئی اور اس وقت وہ ہندوستان کے مشہور شعرا میں درج کئے جاتے ہیں ۔ ان کی زبان نہایت سلیس و سادہ ہے ، اور زندگی کے عام موضوعات پر بڑے بھرپور تجربات کے ساتھ ان کا شعری سفر جاری ہے ۔ چھوٹی چھوٹی بحروں میں بھی خوب شعر نکالے ہیں ۔ ان کے یہاں زندگی کے تئیں ایک الگ ہی تجربہ ملتا ہے ۔ جہاں وہ معاشرے کی تلخیوں اور زندگی کی نامرادیوں سے دو دو ہاتھ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ اپنے معشوق سے دھول دھپا بھی ان کا شیوہ ہے۔ اظہار کی بے باکی اور لفظوں کے محتاط انتخاب سے ان کے شعروں میں دلچسپ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔
اس وقت وہ تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں اور ان کی ایک کتاب   تمھارے بعد کا موسم    شائع ہوچکی ہے ، اس کتاب کی ادبی حلقوں میں خوب پذیرائی ہوئی ۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے