آئنہ عکس کو معکوس نہیں کر سکتا
آئنہ عکس کو معکوس نہیں کر سکتا
سو مری بات وہ محسوس نہیں کر سکتا
چائے خانے پہ ملاقات تری کافی ہے
میں تری ذات کو محبوس نہیں کر سکتا
جب کبھی مجھ کو پکارو گے مجھے پاؤ گے
اہل دل کو کبھی مایوس نہیں کر سکتا
اگلے میلے میں بھلا کس نے کہاں ہونا ہے
میں تجھے خود سے بھی مانوس نہیں کر سکتا
لوگ زخموں کی نمائش میں کہاں آتے ہیں
اب میں داغوں کو تو فانوس نہیں کر سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.