آنکھ کے کناروں پر بارشیں تھیں شدت کی
آنکھ کے کناروں پر بارشیں تھیں شدت کی
پھر بھی کتنی خالی ہے وہ ندی محبت کی
شاعری کے چکر میں دوستوں کو کھو بیٹھے
میرؔ کے حوالے سے ہم نے خوب محنت کی
لڑکیوں کو تکنے سے باز ہی نہیں آتیں
لگ گئی ہے آنکھوں کو اک ہوا سی جنت کی
بعد ایک مدت کے مل رہے تھے ہم دونوں
پیشگی بدن کر کے رات بھر ضیافت کی
کام تو نہ تھا کوئی خواب کے خرابے میں
ہم نے رائیگاں کر دی ایک عمر فرصت کی
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 66)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.