آپ ضدی ہم ہٹیلے ہو گئے
ایک ہی گھر میں قبیلے ہو گئے
دشمنی پہ جب نکھار آیا کیا
دوستی کے بند ڈھیلے ہو گئے
انگلیوں میں کیوں جلن ہونے لگی
پھول بھی شاید نکیلے ہو گئے
رات آنکھوں سے بہت بارش ہوئی
حد ہوئی تکیے بھی گیلے ہو گئے
کون سا جادو ہواؤں نے کیا
جتنے پھل تھے سب رسیلے ہو گئے
موسم گل کا ہے یہ ادنیٰ کمال
لڑکیوں کے ہاتھ پیلے ہو گئے
مے کدے سے کیا تعلق آپ کا
آپ کیوں سیفیؔ نشیلے ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.