آساں نہیں سمجھنا اظہار کے معانی
آساں نہیں سمجھنا اظہار کے معانی
انکار میں چھپے ہیں اقرار کے معانی
اک حسن کا اثر ہے اب تک مری نظر پہ
پہلی دفعہ کھلے ہیں دیدار کے معانی
ناواقف نگاہ معشوق ہو ابھی تم
کیسے سمجھ سکو گے اشعار کے معانی
ہر ایک در ہمیشہ تم کو کھلا ملا ہے
تم پر نہیں کھلیں گے دیوار کے معانی
اک لفظ ہے سکونت یعنی تری رفاقت
باقی لغت میں ہیں سب بے کار کے معانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.