Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگر انجمن میں جگہ نہیں سر رہگزر بھی نہ لا مجھے

زبیر احمد ثانی

اگر انجمن میں جگہ نہیں سر رہگزر بھی نہ لا مجھے

زبیر احمد ثانی

MORE BYزبیر احمد ثانی

    اگر انجمن میں جگہ نہیں سر رہگزر بھی نہ لا مجھے

    ترے دل میں گر نہ سما سکوں تو یوں خاک میں نہ ملا مجھے

    ہیں انہیں بھی مجھ سے شکایتیں ہیں اسے بھی تھوڑی کدورتیں

    نہ بتوں کی مجھ پہ عنایتیں نہ ہی دیکھتا ہے خدا مجھے

    مرا فائدہ نہ رہا اگر میں اگر یہاں پہ بے سود ہوں

    سو غبار ہوں تو اڑا مجھے یا چراغ ہوں تو بجھا مجھے

    کہیں میں ہی رہ سے بھٹک گیا یا نظر زمانے کی لگ گئی

    سو لہٰذا دل میں بسا مجھے سو نظر میں اپنی چھپا مجھے

    مرا عشق ہے جو عروج پر مری بات بھی جو ہے معتبر

    کوئی دوستوں کی ہے بد دعا یا رقیب کی ہے دعا مجھے

    مرا اعتراف ہے ان سے بھی مجھے اعتبار ہے ان پہ بھی

    رہ و رسم اور جو بڑھ گئی نظر آیا نقش وفا مجھے

    نہ ہی تاج و تخت نہ مال و زر نہ تو منزلیں نہ ہی دشت و در

    تو ہی چاہیے تھا تو مل گیا سو اب اور چاہیے کیا مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے