عجیب موج جنوں پر سوار ہو گیا تھا
عجیب موج جنوں پر سوار ہو گیا تھا
پھر اس کے بعد میں بے اختیار ہو گیا تھا
مرے وجود میں پھر اشتہار لگنے لگے
کہ دفعتاً کوئی مجھ میں فرار ہو گیا تھا
اس ایک حسن کی آمد ہوئی تھی آنکھوں میں
مرا دھڑکتا ہوا دل غبار ہو گیا تھا
نشانہ مجھ پہ لگا ہے فقط مرے دل کا
جہاں کے تیر سے تو ہوشیار ہو گیا تھا
لگا تھا پہلی نظر میں سبھی کو میں مبہم
دوبارہ دیکھنے پر آشکار ہو گیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.