Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اوروں کے گھر جلا کے قیامت نہ کر سکا

محمد علوی

اوروں کے گھر جلا کے قیامت نہ کر سکا

محمد علوی

MORE BYمحمد علوی

    اوروں کے گھر جلا کے قیامت نہ کر سکا

    گھر جل گیا مگر میں شکایت نہ کر سکا

    اس نے مجھے تباہ کیا اس کے باوجود

    دو چار دن بھی اس سے میں نفرت نہ کر سکا

    اپنے سے بڑھ کے تجھ پہ مجھے اعتماد تھا

    افسوس تو بھی میری حفاظت نہ کر سکا

    میں نے بھی اپنی موت کو دیکھا قریب سے

    اور اس کے بعد جینے کی حسرت نہ کر سکا

    مسجد شہید ہونے کا غم تو کیا مگر

    اک بار بھی میں اس میں عبادت نہ کر سکا

    سچ ہے وطن سے اپنے محبت نہیں مجھے

    شاید اسی وجہ سے میں ہجرت نہ کر سکا

    علویؔ غلط بیانیاں دیتے رہے سبھی

    سچ بولنے کی ایک بھی ہمت نہ کر سکا

    مأخذ :
    • کتاب : لفافے میں روشنی (Pg. 75)
    • Author :محمد علوی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے