Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بلا ہو گئے تھے وہ آنے کے بعد

انور شعور

بلا ہو گئے تھے وہ آنے کے بعد

انور شعور

MORE BYانور شعور

    بلا ہو گئے تھے وہ آنے کے بعد

    مگر یاد آتے ہیں جانے کے بعد

    یہاں آمد و رفت رکتی نہیں

    نیا آ رہا ہے پرانے کے بعد

    مری آپ بیتی کے صفحات میں

    فسانہ پڑھو گے فسانے کے بعد

    تماشائی تھے سننے والے نہ تھے

    میں چپ ہو گیا گنگنانے کے بعد

    کسی شخص کا دل دکھاؤ گے تم

    تو پچھتاؤ گے دل دکھانے کے بعد

    جو کہہ کر گئے تھے کہ کل آئیں گے

    وہ کل آ گئے اک زمانہ کے بعد

    عجب فرق ہوتا ہے اس شخص میں

    منانے سے پہلے منانے کے بعد

    محبت کی قاطع ہے قربت شعورؔ

    اسے کھو دیا ہم نے پانے کے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 100)
    • Author : انور شعور
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
    • اشاعت : 3rd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے