بجلی کڑکی بادل گرجا کس بل ایک ہوا
بجلی کڑکی بادل گرجا کس بل ایک ہوا
اتنی بارش برسی مجھ میں جل تھل ایک ہوا
دو عاشق تھے ان آنکھوں کے دونوں کامل تھے
ایک ہوا بیگانہ خود سے پاگل ایک ہوا
جس نے گرہ لگائی اس کا ماتھا چومنا ہے
کیسی ہنر مندی سے ٹاٹ اور مخمل ایک ہوا
فرد ہوئے موجود زمانے سرد اندھیرے میں
دل کے خلا میں آج ہمارا پل پل ایک ہوا
رات فلک پر نظر جمائے گزر گئی اپنی
اتنے ستاروں میں کیوں آخر اوجھل ایک ہوا
دونوں بازو ایک ہی وزن سہارا کرتے تھے
کوئی مجھے سمجھا سکتا ہے کیوں شل ایک ہوا
رنگ کو اپنی سانسیں دینا سہل نہیں ہوتا آزرؔ
ساری عمر میں مجھ سے منظر صیقل ایک ہوا
- کتاب : سورج مکھی کا پھول (Pg. 75)
- Author : دلاور علی آزر
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.