Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اسی بھنور میں رہوں گا تو پار پاؤں گا

سنیل آفتاب

اسی بھنور میں رہوں گا تو پار پاؤں گا

سنیل آفتاب

MORE BYسنیل آفتاب

    اسی بھنور میں رہوں گا تو پار پاؤں گا

    اگر کنارے پہ آیا تو ڈوب جاؤں گا

    میں ادھ کھلا ہوں ابھی تو سمٹ بھی سکتا ہوں

    گر اپنے رنگ میں آیا تو پھیل جاؤں گا

    نظر ملا کے وہ بے چہرہ کر گیا مجھ کو

    اب آئنے میں کہاں خود کو دیکھ پاؤں گا

    مرا قیام کہیں پر مرا مقام کہیں

    ذرا سی دیر میں ٹھہروں گا لوٹ جاؤں گا

    میں اپنی خاک سے ایجاد ہو گیا تو پھر

    میں اپنے واسطے صحرا بھی خود بناؤں گا

    کسی درخت سے کر لوں گا اپنا دکھ ساجھا

    کسی درخت کے سائے میں بیٹھ جاؤں گا

    مأخذ :
    • کتاب : دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے (Pg. 96)
    • Author : سنیل آفتاب
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے