جب اس کو چھوڑ کر باہر گیا تھا
مجھے جس جس نے دیکھا ڈر گیا تھا
نہتھا تھا میں تلواروں کے آگے
اگر بازو بچاتا سر گیا تھا
مقدر تھا خلا جیسا تجرد
میں جس رفتار سے اوپر گیا تھا
تو کوشش کر کہ آنکھیں خالی ہو جائیں
ہمارا زخم ایسے بھر گیا تھا
دکھائے زندگی بھر ساتھ کے خواب
پھر اک شب نیند میں وہ مر گیا تھا
لگا نا دشت سے آیا ہوں نجمیؔ
میں حلفاً کہہ رہا ہوں گھر گیا تھا
- کتاب : آخری تصویر (Pg. 71)
- Author : عمیر نجمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.