پرتو عکاس تھا وہ میں نہ تھا
پرتو عکاس تھا وہ میں نہ تھا
آئنوں کو راس تھا وہ میں نہ تھا
میری پرچھائیں جسے سمجھے تھے لوگ
کوئی میرے پاس تھا وہ میں نہ تھا
جو سپرد خاک کر آئے ہو تم
ہڈیاں تھیں ماس تھا وہ میں نہ تھا
کہکشاں پر جس کے نقش پا ملے
وہ مرا احساس تھا وہ میں نہ تھا
کھو گیا ہوں اپنے قصے میں کہیں
زینت قرطاس تھا وہ میں نہ تھا
پا برہنہ زندگی کی رہ پہ ہوں
صاحب افراس تھا وہ میں نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.