کیا معمہ ہے یہ زندگی بھی
جسے آدمی
لاکھوں صدیاں
کئی صد زمانے
گزر جانے کے بعد بھی حل نہیں کر سکا
اس معمے کے حل کے لیے
ڈلفی کی پہاڑی سے آئے
کسی شاہزادے
کسی ایڈپس کی ضرورت نہیں
اس معمے کا حل
اور کوئی نہیں
بلکہ خود آدمی ہے
مگر آدمی
آج ہے
آدمی کل نہیں
آدمی خود معمہ ہے
جس کا کوئی حل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.