بیٹی کا خط ابو کے نام
پیارے ابو آپ کو میرا سلام
آپ کو رکھے سدا رب شاد کام
دادا دادی بھی ہیں بے حد خوش یہاں
خیریت سے ہیں بہن اور بھائی ماں
خیریت سے آپ بھی ہوں گے وہاں
ہے ہمیں اس بات کا پورا گماں
کل سویرے ہی ملا خط آپ کا
مل کے ہم سب نے پڑھا خط آپ کا
آپ کے خط کا ہمیں تھا انتظار
دیر ہونے کے سبب تھے بے قرار
کیا خبر ہے آپ کو ابو میاں
ہم یہاں ہیں دل ہمارا ہے وہاں
پڑھ کے خط اب مل گیا ہم کو سکوں
مٹ چکے ہیں سارے افکار دروں
حال گھر کا اب بیاں کرتی ہوں میں
آپ پر سب کچھ عیاں کرتی ہوں میں
ہر طرح سے ہے یہاں امن و اماں
چل رہا ہے زندگی کا کارواں
ہم سبھی بھائی بہن ہیں شادماں
آپ جو ہم پر ہیں اتنے مہرباں
اک خبر سن لیجئے راحت رسا
ناظرہ میرا مکمل ہو گیا
قاعدہ بھائی کا بھی پورا ہوا
ہم کو بھی کچھ چاہئے اس کا صلہ
اب کے میں اسکول میں اول رہی
جس سے دوبالا ہوئی ماں کی خوشی
آپ بھی خوش ہوں گے ایسا ہے یقیں
پڑھ کے یہ تحریر میری دل نشیں
اس لئے جب آئیں تحفہ ساتھ ہو
پھل یہ محنت کا ہمارے ہاتھ ہو
بند ہو اب گفتگو کا سلسلہ
وقت آ پہنچا مرے اسکول کا
پیارے ابو اب اجازت دیجیے
ہم پھلیں پھولیں دعائیں کیجیے
اپنے اس خط کو میں کرتی ہوں تمام
آپ کو بیٹی فریحہؔ کا سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.