Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہینڈ لوم

MORE BYبانو طاہرہ سعید

    یہ دستی پارچہ بافی ہمارے گھر کی صنعت ہے

    یہ صنعت افتخار قوم ہے بھارت کی عظمت ہے

    یہی صنعت ہمیں بخشے گی خوشیاں اور خوشحالی

    اسی فن سے ہمارے گھر میں ہوگی فارغ البالی

    ہماری دست بافی بھا گئی ہے ذوق والوں کو

    بہت مرغوب ہیں کپڑے ہمارے مہ جمالوں کو

    بناوٹ میں نمایاں چند صدیوں کے خزانے ہیں

    ایلورا کے نمونے ہیں اجنتا کے فسانے ہیں

    کہیں ہیں نقش مغلوں راجپوتوں کی ثقافت کے

    کہیں منظر ہیں دل کش ہند کی قومی وجاہت کے

    زباں زد ہو رہی ہے آج کل ان کی دلآویزی

    بڑا دل کش ہے ان کپڑوں کا طرز رنگ آمیزی

    وہ امریکہ ہو یا یورپ ہر اک جا اس کا چرچا ہے

    ہماری دست بافی کا جہاں میں بول بالا ہے

    مبارک طاہرہؔ ہفتہ منانا دست کاروں کو

    خدا آباد رکھے ملک کے ان ہونہاروں کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے