نیلے خواب
اکثر طویل سیاہ راتوں میں
ایک خواب
جاگتی آنکھوں سے
دل میں اترتا ہے
اس خواب میں میں
میرے پھیلے ہوئے ہاتھوں میں
نیلی سیاہی سے
جانے کس سے ملن کی لکیر بناتی ہوں
سیاہی الٹ جاتی ہے
میرے پھیلے ہاتھ میری آنکھیں میرے خواب
سب نیلے ہو جاتے ہیں
یہاں تک کہ طویل سیاہ راتیں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.