حسین ہو گئے اب کامیاب مقتل میں
حسین ہو گئے اب کامیاب مقتل میں
دعائیں ہو گئیں سب مستجاب مقتل میں
مزاج صبر نے تعبیر ہی بدل ڈالی
یزید تو نے جو دیکھا تھا خواب مقتل میں
مورخو یہ تبسم ہے اور یہ تیر جفا
بتاؤ کون ہوا کامیاب مقتل میں
کوئی دکھائے تو عباس کی طرح لکھ کر
کٹا کے ہاتھ وفا کی کتاب مقتل میں
جسے رسول سمجھتے تھے زندگی اپنی
عقیلؔ آیا ہے اس پر شباب مقتل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.