aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "खोया"
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھیمجھ میں کھویا رہا خدا میرا
تم چلے جاؤ گے تو سوچیں گےہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا
کیسے پایا تھا تجھے پھر کس طرح کھویا تجھےمجھ سا منکر بھی تو قائل ہو گیا تقدیر کا
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہاجب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگربیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں
جو پایا ہے وہ تیرا ہےجو کھویا وہ بھی تیرا تھا
اتنا کھویا ہوا رہتا ہوں خیالوں میں ترےپاس میرے ترا آنا بھی برا لگتا ہے
دشمنی نے میری کھویا غیر کوکس قدر دشمن ہے دیکھا چاہیے
آ کہ میں دیکھ لوں کھویا ہوا چہرہ اپنامجھ سے چھپ کر مری تصویر بنانے والے
ہمیشہ دل میں رہتا ہے کبھی گویا نہیں جاتاجسے پایا نہیں جاتا اسے کھویا نہیں جاتا
تیری نگاہ سے دل سینوں میں کانپتے تھےکھویا گیا ہے تیرا جذب قلندرانہ
ہر اک کے ساتھ کوئی واقعہ سا لگتا ہےجسے بھی دیکھو وہ کھویا ہوا سا لگتا ہے
بھیڑ میں بھی تمہیں مل جاؤں گا آسانی سےکھویا کھویا ہوا رہنا ہے نشانی میری
رہا کرتا ہوں کچھ کھویا ہوا ساخدا جانے مجھے کیا جستجو ہے
ہائے ہو میں ہر ایک کھویا ہےکون یاں غم گسار ہے اپنا
آہ کہ کھویا گیا تجھ سے فقیری کا رازورنہ ہے مال فقری سلطنت روم و شام
مقام عقل سے آساں گزر گیا اقبالؔمقام شوق میں کھویا گیا وہ فرزانہ
ہوتا ہے یوں بھی راستہ کھلتا نہیں کہیںجنگل سا پھیل جاتا ہے کھویا ہوا سا کچھ
کس فکر کس خیال میں کھویا ہوا سا ہےدل آج تیری یاد کو بھولا ہوا سا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books