aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "compulsory"
سچ کہتے ہیں شیخ اکبرؔ ہے طاعت حق لازمہاں ترک مے و شاہد یہ ان کی بزرگی ہے
اس جذبۂ دل کے بارے میں اک مشورہ تم سے لیتا ہوںاس وقت مجھے کیا لازم ہے جب تجھ پہ مرا دل آ جائے
سیکڑوں در ہیں زمانے میں گدائی کے لئےآپ ہی کا در دولت ہو ضروری تو نہیں
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
مری نظر سے نہ ہو دور ایک پل کے لیےترا وجود ہے لازم مری غزل کے لیے
تھکن ضروری نہیں رات بھی ضروری نہیںکوئی حسین بہانہ بنا کے سو جاؤ
اے شفقؔ آپ ہی کچھ صورت اظہار کریںان کی جانب سے چلے بات ضروری تو نہیں
لہو برفاب کر دے گی تھکن یکسانیت کیسو کچھ فتنے جگا دینا ضروری ہو گیا ہے
یہاں تسبیح کا حلقہ وہاں زنار کا پھندااسیری لازمی ہے مذہب شیخ و برہمن میں
نہیں اسباب کچھ لازم سبک ساروں کے اٹھنے کوگئی اڑ دیکھتے اپنے بغیر از بال و پر شبنم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books