aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sat"
بات دریاؤں کی سورج کی نہ تیری ہے یہاںدو قدم جو بھی مرے ساتھ چلا بیٹھ گیا
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھاس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوںاگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگیتیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا
میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو ان نے توقشقہ کھینچا دیر میں بیٹھا کب کا ترک اسلام کیا
اس محفل کیف و مستی میں اس انجمن عرفانی میںسب جام بکف بیٹھے ہی رہے ہم پی بھی گئے چھلکا بھی گئے
وہ پاس کیا ذرا سا مسکرا کے بیٹھ گیامیں اس مذاق کو دل سے لگا کے بیٹھ گیا
پھر اس کے بعد کئی لوگ اٹھ کے جانے لگےمیں اٹھ کے جانے کا نسخہ بتا کے بیٹھ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books