aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तन-ए-तन्हा"
یوں قیس دشت میں تن تنہا مقیم ہےکار جنوں میں ساتھ بس احمرؔ ندیم ہے
تن تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سےحسینوں سے رقیبوں سے غموں سے غم گساروں سے
میں اپنی جنگ میں تن تنہا شریک تھادشمن کے ساتھ سارا زمانہ شریک تھا
آئینہ تن تنہاسچ بولنے والا ہے
تن تنہافقط میں
گھر کے مضمون کی زیادہ تر صورتیں نئی زندگی کے عذاب کی پیدا کی ہوئی ہیں ۔ بہت سی مجبوریوں کے تحت ایک بڑی مخلوق کے حصے میں بے گھری آئی ۔ اس شاعری میں آپ دیکھیں گے کہ گھر ہوتے ہوئے بے گھری کا دکھ کس طرح اندر سے زخمی کئے جارہا ہے اور روح کا آزار بن گیا ہے ۔ ایک حساس شخص بھرے پرے گھر میں کیسے تنہائی کا شکار ہوتا ہے، یہ ہم سب کا اجتماعی دکھ ہے اس لئے اس شاعری میں جگہ جگہ خود اپنی ہی تصویریں نظر آتی ہیں ۔
شہر کی زندگی نئے اور ترقی یافتہ زمانے کا ایک خوبصورت عذاب ہے ۔ جس کی چکاچوند سے دھوکا کھاکر لوگ اس میں پھنس تو گئے لیکن ان کے ذہنی اورجذباتی رشتے آج بھی اپنے ماضی سے جڑے ہیں ۔ وہ اس بھرے پرے شہر میں پسری ہوئی تنہائی سے نالاں ہیں اور اس کی مشینی اخلاقیات سے شاکی ۔ یہ دکھ ہم سب کا دکھ ہے اس لئے اس شاعری کو ہم اپنے جذبات اور احساسات سے زیادہ قریب پائیں گے ۔
तन-ए-तन्हाتن تنہا
all alone, all by oneself, solitary
لاکھوں طوفاں اور تن تنہا کوئیدیکھیں اب آنکھیں چراتا کون ہے
صد شکر گزاری ہے قیامت تن تنہااس رات کسی نے مری حالت نہیں دیکھی
تن تنہا کا ہوں اپنے ناصرخود کو پہنچی ہوئی امداد ہوں میں
تن تنہا بھی گامزن ہوں اورساتھ سب کے رواں دواں بھی ہوں
بنا ہے جس کے ہاتھوں سے سمندرتن تنہا وہی قطرہ پڑا ہے
ایک شخص تن تنہا کرے گاپھر وہ ڈھیر پر بنے اس نشان کو
پھر بھی تن تنہا ہوںحاملہ مٹی کے اوپر سینے کے بل لیٹا ہوں
کئی جہتوں سے ہے یلغار مجھ پرتن تنہا میں لشکر ہو گیا ہوں
دل بیچارہ اک تن تنہافوج غم آئے ہے تمام سمٹ
تم نے مجھ کو چھوڑ دیا ہے تن تنہانیلی چھت والا میرا رکھوالا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books