aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ishq-e-barham"
لوگ روتے بھی ہیں تربت میں لٹا کر اے اشکؔاور سینے پہ بھی اک سنگ گراں رکھتے ہیں
پونچھے کون اب اشکؔ کے آنسودور ہے دامن عصمت خانم
اشکؔ آنکھوں میں ہیں گر اہل محبت کی تو کیاچوٹ لگتی ہے جہاں ٹیس وہیں ہوتی ہے
اے اشکؔ زندگی میں نہ پوچھی کسی نے باتاب خاک چومتے ہیں ہمارے مزار کی
جہاں پہنچی ہیں پردے چاک کر کے عشق کی نظریںکہاں تو نے وہ منظر اے نگاہ عام دیکھا ہے
اشکؔ اپنے سینۂ پر خوں میں سیل اشک بھیروک رکھتا ہوں جگر کے خون کی تحلیل تک
خبر ہوئی کسی مدہوش عیش کو نہ ذراہماری بزم تمنا تمام رات لٹی
میں سوچتا ہوں بھلا میرے جسد خاکی سےاے اشکؔ کیا مرے تار نفس کا رشتہ تھا
بادۂ شوق دل سے پی اے اشکؔشیشہ و جام کچھ ضرور نہیں
اشکؔ اصول کسب زر سے تو نہیں ہے آشناتشنۂ تکمیل ہے تیری ہمہ دانی ہنوز
ہے عشق جو مجھ کو رخ و گیسو سے کسی کےپڑھتا ہوں وظیفہ سحر و شام کسی کا
اس باغ میں دو روزہ ہے عشق زندگانیگل کی طرح بشاشت جو اب نہیں تو پھر کب
آساں صراط حشر سے ہو ایک پل میں پارگر ساتھ عشق عاصیؔ کے فضل الہ ہو
یہ بزم یار ہے قربان جائیے اس پرسنا ہے اشکؔ یہاں دل سبھی جواں ہوں گے
دو بول دل کے ہیں جو ہر اک دل کو چھو سکیںاے اشکؔ ورنہ شعر ہیں کیا شاعری ہے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books