aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lihaaz-e-tauba"
ساقئ رنگیں ادا تھا بادۂ گلفام تھاناصح مشفق لحاظ توبہ مشکل کام تھا
کچھ لحاظ جذب الفت کچھ خیال ضبط شوقکس طرح ہم ان سے اپنے غم کا افسانہ کہیں
لاکھ توبہ کی مے کشی سے نریشؔدل سے نکلی نہ یاد مے خانہ
حور پر میری طبیعت آئے کیا مقدور ہےتوبہ توبہ یہ بھی تیری طرح ہرجائی ہوئی
مخلوق کو تمہاری محبت میں اے بتوایمان کا خیال نہ اسلام کا لحاظ
کتنے کانوں کے وہ کچے ہیں کہ اللہ کی پناہکیا رقیبوں کی بن آئی ہے الٰہی توبہ
ہزار شرم کرو وصل میں ہزار لحاظنہ نبھنے دے گا دل زار و بے قرار لحاظ
یہ بے رخی یہ ترک تعلق کے سلسلےکچھ تو لحاظ رشتۂ عہد وفا رہے
ذرا سا اک لحاظ آبروئے عشق ہے ورنہمجھے اب خوف دنیا ہے نہ کوئی خوف رسوائی
وقار عہد محبت، لحاظ شرط وفاشکست خوردہ پڑے ہیں انا کے لہجے میں
خیال حسن و محبت لحاظ عہد وفادل و نظر کو جگائے کہ جیسے سحر کیا
لحاظ دامن قاتل مرے لہو نے کیاخیال شرط ادب خود رگ گلو نے کیا
لحاظ تاب دل اے بے محابا دیکھنے والےپشیماں بھی ہوئے ہیں ان کا جلوہ دیکھنے والے
شاخیں کچھ اس طرح سے جھک آئیں مری طرفمجھ کو لحاظ تنگیٔ داماں نہیں رہا
لحاظ حرمت پیماں نہ پاس ہم خوابیعجب طرح کے تصادم تھے آشنائی میں بھی
وفا گمان ہی ٹھہری تو کیا ضرور کہ ابلحاظ ہمسفری بھی سفر میں رکھا جائے
نہ تھا کچھ دور گلشن بھی قفس ہی لے کے اڑ جاتےمگر پاس و لحاظ خاطر صیاد کرتے ہیں
کل اس نے بزم میں دیکھا مجھے ضرور مگرنظر چرا کے لحاظ تعلقات کیا
ایسے کشادہ دست کہاں کے تھے ہم رضیؔشاید لحاظ زحمت دریوزہ گر کیا
عدل کا مثل در توبہ ہے دروازہ کھلاکچھ ضرورت ہی نہیں اظہار کی تکرار کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books