aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sabaq-e-shauq"
میں سادہ دل آرزدگئ یار سے خوش ہوںیعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
کیا جانے کیسے خواب سجانے پڑیں اے شوقؔآنکھو میں اک حسین سا منظر بھی لے چلو
اے شوقؔ ہر طرح کے نظر آ رہے ہیں حسننخاس ہی میں کوچۂ جاناں ہے غالباً
اے شوقؔ نہ کچھ کہئے حالت دل مضطر کیہوتا ہے مسیحا کو خفقان ارے توبہ
ہیں اس کے سامنے اے شوقؔ کس شمار میں پھولکھلے ہوں جس کے کف پا سے ریگزار میں پھول
بھیجنا ہے مجھے اک ماہ جبیں کا خط شوقشوقؔ صاحب کہیں ملتا نہیں بڑھیا کاغذ
بیٹھا ہوا سکہ ہے مری فکر سخن کااے شوقؔ نہ ہوں کیوں مرے اشعار رجسٹرڈ
اب تو جو چاہے کرے عشق وطن میں اے شوقؔحسن کچھ بول نہیں سکتا ہے دے کر سوراج
فرصت ملے کبھی تو شب غم سے پونچھناٹوٹے ہیں چشم شوقؔ سے تارے کہاں کہاں
اے شوقؔ رونا آتا ہے اس بد نصیب پرجو خاک روب کوچۂ جاناں نہ ہو سکا
اللہ اللہ یہ معراج محبت اے شوقؔحسن اب عشق کا پانی ہی بھرا کرتا ہے
وفور شوق میں انسان خود کو بھول جاتا ہےتم آئے سامنے تو جب سمجھ میں یہ مقام آیا
اے شوقؔ یہ جفائیں ہیں کیا یہ ستم ہیں کیاہر امتحاں میں بیٹھ کوئی امتحاں نہ چھوڑ
جلاد سے اے شوقؔ میں یہ پوچھ رہا ہوںتو بھی یوں ہی پھانسی پہ لٹک جائے تو کیا ہو
آوارگان شوق سبھی گھر کے ہو گئےاک ہم ہی ہیں کہ کوچۂ دلبر کے ہو گئے
رائیگاں ہونے نہ دو اے شوقؔ تم وقت عزیزیہ وہ شے ہے جو نہیں ملتی ہے کھو جانے کے بعد
تبصرے کرنے لگے ہیں لوگ حسب حوصلہشوقؔ آسانی سے میں کچھ اور بھی مشکل بنا
یہی تو شوقؔ مجبوری ہے اپنی بزم ساقی میںہزار انکار کرتے ہیں مگر جانا ہی پڑتا ہے
عجب عالم ہے شوقؔ احساس غم کی پاسداری کابظاہر خشک ہیں آنکھیں مگر دامان دل نم ہے
پھولوں کو لب کشائی کا حق ہے چمن میں شوقؔزخموں کو کم سے کم کبھی اذن بیاں ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books