aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baad-e-bahaar-e-aa.iina"
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
باد بہار میں سب آتش جنون کی ہےہر سال آوتی ہے گرمی میں فصل ہولی
رنگ شکستہ صبح بہار نظارہ ہےیہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
جشن بہار نو ہے نشیمن کی خیر ہواٹھا ہے کیوں چمن میں دھواں روشنی کے ساتھ
فیض ایام بہار اہل قفس کیا جانیںچند تنکے تھے نشیمن کے جو ہم تک پہنچے
کیا سن چکے ہیں آمد فصل بہار ہاتھجاتے ہیں سوئے جیب جو بے اختیار ہاتھ
سیر بہار باغ سے ہم کو معاف کیجیئےاس کے خیال زلف سے دردؔ کسے فراغ ہے
فضا تبسم صبح بہار تھی لیکنپہنچ کے منزل جاناں پہ آنکھ بھر آئی
شاخ تنہائی سے پھر نکلی بہار فصل ذاتاپنی صورت پر ہوئے ہم پھر بحال اس کے لیے
بے شک حضور ساقیٔ بزم بہار ہیںلیکن خود اپنی تشنہ لبی بھی نبھائیے
خدا را بہر استقبال جلد اے جان باہر آعیادت کو مری جان جہاں تشریف لاتے ہیں
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
یہ زخم انا کافی ہے اے یوسف دوراںاس چشم زلیخا کو تو غم ناک نہ کرنا
کرتے ہیں ارباب دل اندازۂ جوش بہارمیرا دامن دیکھ کر میرا گریباں دیکھ کر
ہائے زنجیر شکن وہ کشش فصل بہاراور زنداں سے نکلنا ترے دیوانے کا
تو ہے معنی پردۂ الفاظ سے باہر تو آایسے پس منظر میں کیا رہنا سر منظر تو آ
اب کے بہار حسن بتاں ہے کمال پرناقوس ہو نہ جائے کف برہمن میں پھول
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
کہتے ہیں عندلیب گرفتار مجھ کو دیکھامید جیونے کی نہیں اس بہار میں
اب تو ہے صرف آمد فصل بہار یاددل ایک پھول تھا جو سر شاخ جل گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books