aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",LOhJ"
اشک آنکھوں میں کب نہیں آتالوہو آتا ہے جب نہیں آتا
جب سب کے لب سل جائیں گے ہاتھوں سے قلم چھن جائیں گےباطل سے لوہا لینے کا اعلان کریں گی زنجیریں
گہ لوہو ٹپکتا ہے گہ لخت دل آنکھوں سےیا ٹکڑے جگر ہی کے ہر آن نکلتے ہیں
دل ہے داغ جگر ہے ٹکڑے آنسو سارے خون ہوئےلوہو پانی ایک کرے یہ عشق لالہ عذاراں ہے
یہاں مضبوط سے مضبوط لوہا ٹوٹ جاتا ہےکئی جھوٹے اکٹھے ہوں تو سچا ٹوٹ جاتا ہے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالاپھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
اس گریۂ خونیں کا ہو ضبط تو بہتر ہےاچھا نہیں چہرے پر لوہو کا بہا جانا
ہم تازہ شہیدوں کو نہ آ دیکھنے نازاںدامن کی تری زہ کہیں لوہو میں نہ بھر جائے
مجھے بنانے میں سب کا خرچہ لگا ہوا ہےکسی کا لوہا کسی کا تانبا لگا ہوا ہے
لوہو آنکھوں میں اب نہیں آتازخم اب دل کے بھر گئے شاید
پی گئی کتنوں کا لوہو تیری یادغم ترا کتنے کلیجے کھا گیا
نہ دیکھا کہ لوہو تھنبا ہو کبھومگر چشم خوں بار ناسور ہے
فتراک جس کا اکثر لوہو میں تر رہے ہےوہ قصد کب کرے ہے اس صید ناتواں کا
کشتے کی اس کے خاک بھری جسم زار پرخالی نہیں ہیں لطف سے لوہو کی دھاریاں
کروں فریاد رو رو یار کو جب یاد کر عاجزؔدم اسرافیل کا لوہو ہو بانگ صور سے ٹپکے
جگر سوئے مژگاں کھنچا جائے ہے کچھمگر دیدۂ تر ہیں لوہو کے پیاسے
کیسے تیشہ و تیغ بناتے کیسے ضرب لگاتے لوگہتھکڑیاں تھیں سب کے ہاتھوں میں جب لوہا گرم ہوا
بعد خوں ریزی کے مدت بے حنا رنگیں رہاہاتھ اس کا جو مرے لوہو میں گستاخانہ تھا
رات پیاسا تھا میرے لوہو کاہوں دوانہ ترے سگ کو کا
رہیں دردوں کی چوکیاں چوکسپھول لوہے کی باڑ پر بھی کھلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books