aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",PFtH"
میں کھڑا تھا کہ پیٹھ پر میریاشتہار اک لگا گیا کوئی
کم سے کم ریت سے آنکھیں تو بچیں گی قیصرؔمیں ہواؤں کی طرف پیٹھ کیے بیٹھا ہوں
شیخ صاحب لیے پھریں تیغابرہمن فتح یاب ہے سو ہے
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہجو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہواتو نے کہا تھا تیرا کہا کیوں نہیں ہوا
میری خواہش ہے کہ پھولوں سے تجھے فتح کروںورنہ یہ کام تو تلوار بھی کر سکتی ہے
اس کو خود داری کا کیا پاٹھ پڑھایا جائےبھیک کو جس نے پرسکار سمجھ رکھا ہے
اہل ہوس کی فتح ہے ترک نبرد عشقجو پانو اٹھ گئے وہی ان کے علم ہوئے
ہنسی معصوم سی بچوں کی کاپی میں عبارت سیہرن کی پیٹھ پر بیٹھے پرندے کی شرارت سی
قتیلؔ مجھ کو یہی سکھایا مرے نبیؐ نےکہ فتح پا کر بھی دشمنوں کو سزا نہ دینا
لبوں پہ حرف رجز ہے زرہ اتار کے بھیمیں جشن فتح مناتا ہوں جنگ ہار کے بھی
پیٹھ محراب کی قبلے کی طرف رہتی ہےمحو نسبت ہیں تکلف ہمیں منظور نہیں
ایک سناٹا سا عالم میں تھا لیکن میں نےفتح باب اثر نالہ و فریاد کیا
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
کب اس کی فتح کی خواہش کو جیت سکتی تھیمیں وہ فریق ہوں جس کو کہ ہار جانا تھا
آنکھیں بھی تری فتح نہ کر پائے ابھی تککس لمحۂ بیکار میں ہم لوگ بنے تھے
دل کی بربادیوں پہ نازاں ہوںفتح پا کر شکست کھائی ہے
کھڑا تھا کب سے زمیں پیٹھ پر اٹھائے ہوئےآب آدمی ہے قیامت سے لو لگائے ہوئے
یہ سارا کھیل فتح شاہ کا ہے جس کی خاطرپیادوں جیسے انسانوں کو ہارا جا رہا ہے
کرب ان کا کہ جو فٹ پاتھ پہ کرتے ہیں بسرکیا سمجھ پائیں گے یہ راج گھرانے والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books