aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",fRFE"
چاہے سونے کے فریم میں جڑ دوآئینہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہکوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا
پاؤں تلے بچھایا کیا خوب فرش خاکیاور سر پہ لاجوردی اک سائباں بنایا
عدالت فرش مقتل دھو رہی ہےاصولوں کی شہادت ہو گئی کیا
انیسؔ مخمل و دیبا سے کیا فقیروں کواسی زمین کو ہم فرش خواب سمجھے ہیں
جمالیات کے پرچے میں آٹھ نو نمبرفقط شگفتگی و دلکشی کے ہوتے ہیں
ہے فروغ ماہ سے ہر موج اک تصویر چاکسیل سے فرش کتاں کرتے ہیں تا ویرانہ ہم
مری بزم دل تو اجڑ چکی مرا فرش جاں تو سمٹ چکاسبھی جا چکے مرے ہم نشیں مگر ایک شخص گیا نہیں
دست گاہ دیدۂ خوں بار مجنوں دیکھنایک بیاباں جلوۂ گل فرش پا انداز ہے
یہ سارا کھیل فتح شاہ کا ہے جس کی خاطرپیادوں جیسے انسانوں کو ہارا جا رہا ہے
کس کا سراغ جلوہ ہے حیرت کو اے خداآئینہ فرش شش جہت انتظار ہے
زمین فرش گل و لالہ سے سجائی گئیپھر اس زمیں کی امانت بنا دئے گئے ہم
دے گیا آنکھوں کو فرش راہ بننے کا صلہدے گیا بینائی کو سوغات میں دیمک کوئی
کاش اک شب کے لیے خود کو میسر ہو جائیںفرش شبنم سے اٹھیں اور گل تر ہو جائیں
اسی کا کام ہے فرش زمیں بچھا دینااسی کا کام ستارے اچھال کر رکھنا
تصویر میں جو قید تھا وہ شخص رات کوخود ہی فریم توڑ کے پہلو میں آ گیا
یہ کوئے یار یہ زنداں یہ فرش مے خانہانہیں ہم اہل تمنا کے نقش پا کہیے
کسے خبر کہ اسی فرش سنگ پر سو جاؤںمرے مکان میں بستر مرا بچھا رہ جائے
امیر امام مبارک ہو فتح عشق تمہیںیہ درد مال غنیمت ہے سب تمہارا ہوا
مجھ کو شاعر کہنے والو میں کیا میری غزلیں کیامیں نے تو بس سرکار عشق میں کچھ پرچے گزرانے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books