aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آبلہ"
دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہےکل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
خوش ہیں تو پھر مسافر دنیا نہیں ہیں آپاس دشت میں بس آبلہ پائی ہے روئیے
جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایان شوقخار سے گل اور گل سے گلستاں بنتا گیا
وحشت دل صلۂ آبلہ پائی لے لےمجھ سے یارب مرے لفظوں کی کمائی لے لے
قدموں کو شوق آبلہ پائی تو مل گیالیکن بہ ظرف وسعت صحرا نہیں ملا
یہ کہہ کر آبلہ پا روندتے جاتے ہیں کانٹوں کوجسے تلووں میں کر لیں جذب اسے صحرا سمجھتے ہیں
کانٹوں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یا رباک آبلہ پا وادیٔ پر خار میں آوے
اٹھ کے منزل ہی اگر آئے تو شاید کچھ ہوشوق منزل تو مرا آبلہ پا ہو بیٹھا
آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگاورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا
اب یہی سوچ لیا دل میں کہ منزل کے بغیرگھر پلٹ آؤں تو میں آبلہ پا ہو جاؤں
عشق کی راہ میں ہے چرخ مکوکب کی وہ چالسست رو جیسے کوئی آبلہ پا ہوتا ہے
نیزہ زمیں پہ گاڑ کے گھوڑے سے کود جاپر میں زمیں پہ آبلہ پا خالی ہات ہوں
آؤ تقریب رو نمائی کریںپاؤں میں ایک آبلہ ہوا ہے
اثر آبلہ سے جادۂ صحرائے جنوںصورت رشتۂ گوہر ہے چراغاں مجھ سے
قافلہ آج کہاں ٹھہرے گاکیا خبر آبلہ پا دیتے ہیں
راہوں میں کوئی آبلہ پا اب نہیں ملتارستے میں مگر قافلہ سالار بہت ہیں
دشت میں کس سے کریں آبلہ پائی کا گلارہنما کوئی نہیں نقش قدم سے آگے
ہم سفر راہ عدم میں نہ ہو تاروں بھری راتہم پہنچ جائیں گے اس آبلہ پا سے پہلے
غم گسار سفر راہ وفامژۂ آبلہ پا ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books